• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ ڈاکو کی موٹر سائیکل کو شہری نےکار سے ٹکر ماردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے پریشان شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،فیڈرل بی ایریا کے قریب میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ ڈاکو کو شہری نے کارسے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سے گرا دیا اور گاڑی چڑھا دی۔فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے،اسی اثناء میں ایک کار سوار شہری نے بہادری سے ان کا پیچھا کیا اور ایف بی ایریا بلاک 6 میں اسٹریٹ کرمنل پر گاڑی چڑھاتا رہا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ،جس میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار نے گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم کو ٹکر ماری ،گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم سڑک پر گر گیا شہری نے موٹر سائیکل پر بھاگنے والے2ملزمان کو بھی گرادیا،شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین