شہریوں کے تحفظ کیلئے الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیں،آرپی او
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے تحفظ کیلئے الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیں،آرپی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آر پی اوراولپنڈی نے سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقعپر ایس ایس پی آپر یشنز شعیب محمود،ایس پی سی آئی اے طارق محبوب اوردیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے آر پی او عمران احمر کو سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی، آر پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات افسران و ملازمان کو ڈیوٹی اور کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے الرٹ ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں،آرپی اوعمران احمر نے سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی کو بار بار چیک وبریف کرتے رہیں،آر پی او نے کہا کہ اہم فورس کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ڈیوٹی کے دوران ماسک،گلوز اورسنیٹائز رزکا استعمال کریں۔
اسلام آباد سے مزید