• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ہر ایشو پر سیاست چمکانااپنا حق سمجھتی ہے،نیلم حیات

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے رمضان بازار کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کمانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور مانیٹرنگ ٹیمیں تمام رمضان بازاروں کے دورے کررہی ہیں ۔ناقص اشیاءفروخت کرنے والے ناجازءمنافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ، انہوں نے اشیاءکی کوالٹی اور ریٹس بھی چیک کیے۔اپوزیشن ہر ایشو پر سیاست چمکانا اپنا حق سمجھتی ہے۔اپوزیشن کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔یہ سب لوگ صرف اپنی اپنی چوری بچانے کےلئے جمع ہوئے ۔متحد اور ایک اپوزیشن کا ڈرامہ کرنے والے کے غبارے سے چھ ماہ میں ہی ہوا نکل گئی ہے۔عوام نے جعلی اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔یہ لوگ عوام مفاد کی نہیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ریس لگی ہے کہ پہلے کون ڈیل کرنا ہے ۔
تازہ ترین