جرنلسٹس کیلئے زمین الاٹ کرنے اور رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں،ہائوسنگ سوسائٹی کمیٹی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنلسٹس کیلئے زمین الاٹ کرنے اور رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں،ہائوسنگ سوسائٹی کمیٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اتوار کو چیئرمین سلیم شاہد کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں ہوا ، جس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف اور جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کا قیام صحافیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حل کیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہاوسنگ سوسائٹی کا مسئلہ 2001ء سے چلا آرہا تھا موجودہ حکومت نے جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے زمین الاٹ کردی اور سوسائٹی کی چار دیواری و دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے شکر گزار ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید