پشاور(وقائع نگار) پشاورمیں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی شہر میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے ڈال دیئے۔بڑی تعداد میں بھکاریوں نے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرلیا۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیئے۔اس مرتبہ خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی پشاور پہنچ گئی ہے جو صدقہ،خیرات اور مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے لوگوں سے پیسہ بٹور رہے ہیں جبکہ بھکاریوں نے مساجد اور ہسپتالوں کے باہر ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔اسی طرح بازاروں اور مصروف ترین شاہراہوں پر بھی بھیک مانگتے نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سے شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔