• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہدا کے لواحقین کا احتجاج85 ویں روز میں دا خل

پشاور(وقائع نگار)دوران سروس فوت اور میڈیکل بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کے ورثاء کا سن کوٹہ پر بھرتی کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج 85 ویں روز میں داخل ہو گیا پولیس ملازمین کے بچے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سو فیصد سن کوٹہ پر سٹینڈنگ آرڈر کے تحت بھرتی کیا جائے بصورت دیگر دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا پولیس ورثاء کے مطابق ہم پچھلے تین ماہ سے مطالبات کیلئے سڑکوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں تاہم متعدد بار پولیس کے اعلیٰ افسران اور صوبائی اسمبلی ممبران سے ملاقاتیں کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے کئی بار مذکرات کے نام پر ٹرخایا ہے جس سے ملازمین کے بچوں میں مایوسی پائی جانے لگی انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بھی گھروں سے دور اپنے مطالبات کیلئے اسمبلی کے سامنے بیٹھنے پرمجبور ہیں لیکن کوئی ہمارا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں جو قابل مذمت ہے پولیس ورثاء نے کور کمانڈر پشاور اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ 100فیصد سن کوٹہ پرسٹینڈنگ آرڈر کے تحت بھرتی کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین