• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کرگئے

عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھولچی گونگا سائیں گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈھولچی گونگا سائیں کی تدفین لاہور کے ’ٹھوکر نیاز بیگ‘ قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ معروف ڈھولچی گونگا سائیں ناصرف پاکستان بلکہ دُنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

گونگا سائیں کو اُن کے شاندار فن کی بناء پر متعدد عالمی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے منفرد اور مخصوص ڈھول بجانے کے انداز سے برطانیہ، امریکا اور جرمنی میں صوفی موسیقی کو روشناس کرایا۔

ڈھولچی گونگا سائیں خود ہی ڈھول بجاتے تھے اور اُس پر رقص بھی کرتے تھے، اُن کے ڈھول کی تھاپ پر رقص دیکھ کر ہر ایک اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص گونگا سائیں کی خاص پہچان تھی۔

تازہ ترین