موجودہ وزیراعظم اور ماضی کے لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے 1982 میں آج ہی کے روز اپنے کیرئیر کی شاندار بولنگ کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف اس میچ کی جھلکیاں شیئر کیں اور بتایا گیا کہ میچ میں پاکستانی بولر کی شاندار بولنگ اور ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹیں لینے والے پاکستانی ہونے کا اعزاز عمران خان کے پاس ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عمران خان نے کریئر کی بہترین بولنگ کرواتے ہوئے 14 وکٹیں لیں۔
لاہور میں کھیلے گئے اس یادگار میچ میں پاکستان نے اننگز اور 102 رنز سے فتح سمیٹی۔