وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا، باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔
سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، ہم ناموس رسالت ﷺ کے ساتھ ہیں، کسی ایسےکام میں شامل نہیں جس سے پاکستان کونقصان پہنچے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ بھی موقع کی تلاش میں ہیں، اللہ نیت کا پھل دے رہاہے ورنہ ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں، یہ نہیں جانتے عمران خان نے شکست نہیں سیکھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام اور ملک کے دشمنوں کو شکست دیں گے ، ایساکوئی عمل نہیں کرسکتے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔