• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ملاقات کے بعد اچھی خبر آئے گی، شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کسی صورت تحریک لبیک سے پیچھے نہیں، آج ملاقات کے بعد اچھی خبر آے گی۔

 شیخ رشید کے پالیسی بیان کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے آج مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ ملاقات کے بعد اچھی خبر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے وزیراعظم پالیسی بیان دیں گے۔

دوسری جانب وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا، سڑکیں راستے کھلے رکھنا اور عام آدمی کو متاثر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین