• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی حالات، امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور مہنگائی پر گفتگو ہوئی۔

ترجمانوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلارہے ہیں۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس ترجمانوں کو ہدایات دیں کہ وہ کوئی بھی مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی نہ کریں۔

دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو کی گئی، ترجمانوں کو اس کیس سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔

پارٹی ترجمانوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی رہائی سے پہلے ہی واویلا شروع کردیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔

تازہ ترین