• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق


سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےان کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایم ایس میو اسپتال لاہور کے مطابق ناصر درانی ایک ماہ سے اسپتال میں زیرِعلاج تھے، ایک ہفتہ پہلے انہیں وینٹی لیٹر پر لےجانا پڑا، آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ناصردرانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناصر درانی محب وطن پاکستانی اور ایماندار پولیس افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین