• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو پلیٹ فارم دیا ہے، عثمان ڈار

لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو پلیٹ فارم دیا ہے، عثمان ڈار 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پیر کو لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا اور سہولتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کامیاب نوجوان پروگرام مستقبل کامیاب لوگ بنائے گا۔ ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے کمیونٹی کے ساتھ کرکٹ کو جوڑنے کی کوشش کی ہے، کھیلوں کو زوال سے نکالنے کے لئے ہائی پرفارمنس سنٹرز بنانے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین