• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں دو سالہ ڈگری پروگرام کے داخلے یقینی بنائیں جائیں، ایس ٹی ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیچرز فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین سید عدیل احمد،عزیر مدنی،احسن خورشید،نعیم خالد،محمد ندیم، واصف محمد خان،جلیس فاروقی،فرحان قاضی، عابدزبیر،زوبیہ باسط،شیریں مسعود اور دیگر نےوزیر تعلیم سندھ اور سیکرٹری کالجز سندھ سےمطالبہ کیا ھے کہ وہ ڈگری کی سطح پر دو سالہ پروگرام میں کراچی کے کالجز کے طلبا کے داخلوں کو یقینی بنانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں یہ تنازعہ اب اعلی سطحی مداخلت اور دلچسپی کا متقاضی ھے اراکین نے جامعہ کراچی کے تحت جاری دو سالہ ڈگری پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی نے ڈگری کی سطح پر طلبا کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین