• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعلقہ اداروں کی نااہلی، فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر تجاوزات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ضلع حیدرآباد کے فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر تجاوزات، متعلقہ اداروں کی نااہلی کےباعث گرین بیلٹ پر ٹھیلے اور پتھارے رکھ دیئے گئے، فٹ پاتھ کی اراضی پر شوروم مالکان نے گاڑیاں کھڑی کردی ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سرکاری اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنا مافیا نے وطیرہ بنایا ہوا ہے اور احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع حیدرآباد کے سٹی،لطیف آباد، قاسم آباد اور تحصیل دیہی کے درجنوں مقامات پر فٹ پاتھ کی زمین پر دکانداروں اور تاجروں نے قبضے کرلئے ہیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر مجاز حکام اقدامات اٹھانے سے قاصر نظر آرہے ہیں،قاسم آباد میں وادھو واہ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر گاڑیوں کے شوروم مالکان نے قبضے کرلئے ہیں، جبکہ علمدار چوک سے شیدی گوٹھ تک قائم گرین بیلٹ پر مافیا نے ٹھیلے اور پتھارے رکھ دیئے ہیں، علاوہ ازیںہوٹل مالکان کی جانب سے بھی ٹیبل اور کرسیوں سے گرین بیلٹ کو سجادیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گھاس اور پیڑ و پودے سوکھ گئے ہیں،اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے متعلقہ حکام کو شکایات ارسال کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کے مجاز حکام اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہیں۔

تازہ ترین