راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا جس میں229عارضی اور سات پکی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ ڈویژنل ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں101عارضی اور سات پکے ڈھانچے ختم کئے گئے۔دس ہزار روپے جرمانہ اور 65جگہوں پر بینرز آویزاں کئے گئے۔اٹک میں80عارضی ڈھانچے ختم کئے گئے۔جہلم میں36اور چکوال میں12عارضی ڈھانچے ختم کئے گئے۔