• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے بغیر حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا، جمعیت اہلسنت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) جمعیت اہلسنت اسلام آباد راولپنڈی کے رہنمائوں نے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کی بے دخلی کے بغیر حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار اجلاس میں کیا گیا۔ جمعیت اہلسنت کے رہنمائوں اور اہم دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس جامع مسجد صدیق اکبرالٰہ آباد راولپنڈی میں مولانا قاضی عبدالرشید اور مولانا پیر عتیقُ الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا ۔ شرکا نے سانحہ لاہور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور لاہور میں طاقت کے ظالمانہ استعمال کو بدترین فاشزم قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مستعفی ہونے اور شہدا کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا اشرف علی، مولانا ظہوراحمدعلوی، مولانا نذیر فاروقی، مفتی عبدُالسلام، مولانا عبدُالمجید ہزاروی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین