• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٗپشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران شدت اختیار کرگیا

پشاور(و قائع نگار)پشاور کے بیشتر علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران بھی سوئی گیس بحران شدت اختیار کرگیا تاہم متعلقہ انتظامیہ گیس بحران کے خاتمہ میں بے بس دکھائی دینے لگی جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بحران کو فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر رمضان میں احتجاج پر مجبور ہونگے رینگ روڈ،ریگی ماڈل ٹاون،اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر کم ہو جاتاہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے شہریوں کے مطابق حکومت وعدہ کے مطابق ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ موسم گرما کے باجود گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین