• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان جان کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے خصوصی دعا کے چرچے

پاکستان کے کامیڈین اور انٹرٹینر ناصر خان جان کی جانب سے غیر شادی شدہ لڑ کیوں کے لیے اس رمضان خصوصی دعا کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو گئی ہے۔

ناصر خان جان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مصلّے پر بیٹھے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ناصر خان جان نے اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں غیر شادی شدہ، کنواری لڑکیوں کے لیے شادی کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ یا اللّٰہ جن کی شادی نہیں ہو رہی اُن کو میرے جیسا ہینڈسم لڑکا دے،‘ ناصر خان جان نے اپنی اس دعا کے آخر میں آمین کا اضافہ بھی کیا ہے۔

جہاں ناصر خان جان کی اس ٹوئٹ پر ڈھیروں لائیکس اور کمنٹ آ رہے ہیں وہیں اس ٹوئٹ پر ایک نوریح نامی انٹرنیٹ صارف نے لکھا ہے کہ ’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے۔‘

اس کمنٹ کو ناصر خان جان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین