• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے 4 اسپتالوں میں کورونا کے 700 سے زائد مریض زیر علاج

پشاور کے اسپتالوں پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے ، پشاور کے چاروں اسپتالوں میں مجموعی طور پر 700 سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق پشاور کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیڈی ریڈنگ اسپتال ، خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور نشترآباد کورونا اسپتال میں مجموعی طور پر707مریض زیر علاج ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مختص شدہ 106 بیڈزمیں سے 103 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 396 کورونا مریض زیرعلاج ہیں جن میں 34مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 146 کورونا مریض زیرعلاج ہیں جن میں 28 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نشتر آباد کوویڈ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 59 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 1 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں میں 7ہزار 745 ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے،303 ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین کی پہلی خوارک دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 703 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی، جبکہ صوبے میں ایک ہزار 141 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی سنگل ڈوز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 3ہزار 623 بزرگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

تازہ ترین