• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹرز کی پہلی کورونا ویکسین ڈوز مکمل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دستیاب تمام کھلاڑیوں کی پہلی کورونا ویکسین ڈوز مکمل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے تمام کھیلوں سے متعلقہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی اجازت دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم نے بھارت کے خلاف انگلینڈ میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کچھ کرکٹرز بھارت میں انڈین پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کرکٹرز کو انگلینڈ میں دوسرے کھلاڑیوں کی نسبت طویل قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے نیوزی لینڈ کے دستے کو بھی ویکسین لگانےکا عمل شروع ہو چکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید