وزیر اطلاعات کی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات کی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سابق چیئرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ 

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات کا کہہ دیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ واقعے کی جوں ہی تفصیلات سامنے آئیں گی میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید