• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میںمظاہرے جاری ،جاپانی صحافی گرفتار

ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار میںفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں جبکہ باغی فوج نے جاپانی صحافی کتازومی یوکی کو گرفتار کرکے ینگون کی انسین جیل میں منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہل کار انہیں اتوار کی شب ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ ادھر جاپانی سفارت خانے کی جانب سے بھی اپنے ایک صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد سے تشدد اور ہنگامہ آرائی کی کوریج کرنے پر جاپانی صحافی کو پہلے بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ وہ میانمار کی صورت حال سے متعلق مضامین اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں انہیں پہلی بار فروری میں اٹھایا گیا تھا۔ میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران اب تک 737 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین