• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں دوریلیاں نکالنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے حق میں کینٹ کے مختلف علاقوں میں دوریلیاں نکالنے والے افرادکیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ ریس کورس کو کانسٹیبل شکیل عزیز نے بتایاکہ کامران کیانی اورعثمان اچانک بیس پچیس نامعلوم افراد کے ساتھ مین روڈ پیپلز کالونی پر نکل آئے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں ڈنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جو ریلی کی شکل میں پیپلز کالونی گلی نمبر 1تک تحریک لبیک پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آئے اور مین روڈ بلاک کر دی ۔تھانہ سول لائن کو ہیڈکانسٹیبل ناصر رحمان نے بتایاکہ قاری کامران اسلم چشتی ،قاری ایوب رضوی،قاری فیصل علی کی قیادت میں ستر ،اسینامعلوم افراد نے تحریک لبیک سے اظہاریک جہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی جنہوں نے ہاتھوں میں لاٹھیاں، ڈنڈے، بینرز اٹھائے ہوئے تھے احتجاجی ریلی نکال کر انہوں نے لالکڑتی بازار ،رفیع روڈ بھاٹا چوک روڈ بلاک کر دیا ۔
تازہ ترین