• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی پاکستان کو 15لاکھ ڈالرز مالیت کی طبی آلات کی امداد

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سعودی عرب پاکستان کو 15 لاکھ ڈالر مالیت کے طبی آلات فراہم کررہا ہے جو کہ کورونا وائرس وبا کے خلاف استعمال کئے جائیں گے سعودی عرب کے فرماروا کنگ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کئے جائیں گے ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بتایا کہ کنگ سلمان کی زاتی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کو امداد دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین