• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گُل پیر کی پیروڈی پر حناالطاف کے قہقہے

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف اداکارہ حنا الطاف کی پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو بنا کر اُسے غیر معمولی شہرت پر پہنچا دیتے ہیں۔

حال ہی میں علی گُل پیر کی جانب سے حنا الطاف کی پیروڈی بنائی گئی ہے جو کہ انٹر نیٹ پر خوب مقبول ہو رہی ہے، اس ویڈیو نے حنا الطاف کو بھی خوب قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے ۔

علی گُل پیر نے حنا الطاف کے ایک انٹرویو پر یہ پیروڈی بنائی ہے۔

حنا الطاف اس انٹرویو کے دوران کھانے پینے سے اپنی رغبت کا اظہار کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ انہیں انڈے والا برگر اور حلوہ پوری جیسی غذائیں بہت پسند ہیں اور اگر کوئی اُن کا کھانا پوچھے بغیر کھا لے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔


علی گُل پیر نے اس انٹرویو پر اپنے روایتی انداز اور مستقل دوپٹے میں حنا الطاف کی نقل اتارتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

حنا الطاف کی پیروڈی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ اس ویڈیو نے  حنا الطاف سمیت ہزاروں لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تازہ ترین