• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں 14 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ 56 ہزار 326 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 57 ہزار 781 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 19 لاکھ 31ہزار 805 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 82 ہزار 456 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 470 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 48 ہزار 479 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 10 ہزار 48 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 51 لاکھ 5 ہزار 535 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 82 ہزار 570 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 56 لاکھ 9 ہزار 4 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 78 ہزار 530 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار 885 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 1 ہزار 597 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 53 لاکھ 39 ہزار 920 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 6 ہزار 307 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 18 ہزار 854 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 307 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 93 ہزار 307 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 36 ہزار 613 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 43 لاکھ 84 ہزار 624 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 633 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 91 ہزار 63 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 216 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 35 ہزار 840 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 86 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 31 لاکھ 80 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 846 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 10 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 541 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 148 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 5 ہزار 488 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 301 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 83 ہزار 162 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 528 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید