• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں 1 بیڈ پر 2 کورونا مریض

رحیم یار خان کےشیخ زاید اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے 1 بیڈ پر دو دو مریضوں کو رکھا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی شیخ زاید اسپتال ڈاکٹر سید آصف علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو تشویش ناک صورتِ حال میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں جگہ نہ ہونے کے باعث 1 بیڈ پر 2 کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں کورونا وائرس کی وباء ہائی رسک ہوچکی ہے۔


انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 40 سال سے زائد عمرکے افراد بلڈ پریشر و شوگر چیک کرانے ایمرجنسی نہ آئیں۔

ڈاکٹر سید آصف علی نے عوام سے کہا ہے کہ حکومت کے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، محکمہ صحت کا عملہ رسک پر ہے عوام، اپنا خیال رکھیں۔

تازہ ترین