وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایوان کا احترام سب پر لازم ہے، سابق وزیراعظم کو نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے، اپوزیشن سن لے، اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ریاض محمود مزاری، فیاض الحسن، حاجی امتیاز چوہدری اور بلال اصغر وڑائچ نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کےمسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔
وزیر اعلیٰ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرقپور میں اسپیشل بچوں کیلئے جدید ویلیج بنانے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزرا آصف نکئی اور نعمان لنگڑیال نے بھی ملاقات کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔