لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ابصار عالم پر حملہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے ۔سینئر صحافی پر یوں کھلے عام قاتلانہ حملہ امن وامان کی دگرگوں صورتحال کا ثبوت ہے ۔ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ میں ملوث مجرم کو فی الفور گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ابصارعالم کوجلد صحت یاب فرمائے۔