لارڈ واجد خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ واجد خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

مانچسٹر (پ ر )لارڈ واجد خان نے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ نے لارڈ واجد کو ممبر ہاؤس آف لارڈ بننے پر مبارکباد پیش کی اور بطور ممبر یورپین پارلیمنٹ ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا، بالخصوص یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ایک تاریخی سماعت کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور جی ایس پی پلس کے حوالے سے پاکستان موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واجد کو ایک علم دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا آپ کی خدمات خصوصاً گجرات یونیورسٹی کے حوالے سے نا قابل فراموش ہیں، آخر میں لارڈ واجد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو برطانیہ کے دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی، حالات بہتر ہوتے ہی وزیر اعلیٰ انگلینڈ کا دورہ کریں گے، لارڈ واجد دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس برطانیہ پہچ گئے، ملاقات میں جعفر اقبال،شیخ ساجد حسین اور نسیم راشد بھی موجود تھے۔
یورپ سے سے مزید