• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ’’مجھے خدا پر یقین ہے‘‘ اپریل میں زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیوانٹرٹینمنٹ چینل سے نشر ہونے والا آغا علی، نمرہ خان اور یشمہ خان کا ڈراما’ ʼمجھے خدا پر یقین ہے‘ ان دنوں شائقین میں بہت زیادہ مقبول ہے جبکہ یہ ڈراما اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ ریٹنگ (ٹی آر پیز) حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔آغا علی نے ٹی آر پیز سے متعلق کہا کہ ʼکچھ ذرائع ہوتے ہیں جو یہ حساب لگاتے ہیں کہ کتنے لوگ ڈرامے دیکھ رہے ہیں اور پھر چینلز اپنے ڈراما سیریلز سے متعلق معلومات جاری کرتے ہیں تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ کون سے ڈرامے دیکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ʼیہ بالکل اسی طرح ہے جیسے باکس آفس کام کرتا ہے کہ مختلف کیبلز پر کتنے ٹی وی سیٹس نے چینل دیکھا اور وہ کیا تھا۔آغا علی نے کہا کہ اسی طرح ’ہمسفر‘ اور ʼ’میرے پاس تم ہو‘ اتنے زیادہ ہٹ ہوئے تھے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان ڈراموں کی اقساط دیکھی تھیں۔10 اپریل کو جیوانٹرٹیمنٹ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ʼمجھے خدا پر یقین ہے، ʼقیامت اور ʼکاسہ دل نے 136 جی آر پی (گروس ریٹنگ پوائنٹس) حاصل کیے۔ ڈرامے کے حوالے سے آغا علی نے پرجوش ہوتے ہوئے بتایا کہ سلیم گھانچی کی ہدایات میں تیار ہونے والا یہ پروجیکٹ یوٹیوب پر بھی یکساں مقبول ہے۔آغا علی نے کہا کہ ʼمجھے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمٹ کا حصہ بننے پر بہت زیادہ خوشی ہے، وہ بہت اچھے ڈرامے بنارہے ہیں۔’’مجھے خدا پر یقین ہے‘‘ کی کہانی ایک نوجوان لڑکی رِدا کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر حماد اور 2 بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہوتی ہے لیکن دو خواتین کے مجبوری کی حالت میں اِن کے گھر کرائے دار بننے کے بعد ان کی خوشحال زندگی غلط فہمیوں کا شکار ہوجاتی ہے۔اس سے قبل آغا علی نے ʼدل گمشدہ میں حنا الطاف کے ساتھ اداکاری کی تھی اور وہ بھی بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔

دل لگی سے مزید