فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا،ایم ڈیلیو ایم
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا،ایم ڈیلیو ایم

کوئٹہ (آن لائن )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور قبلہ اول امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے جس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیل سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کر دے۔ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطین کے عوام کو کرنے دیا جائے امریکا اور عالمی سامراجی قوتیں اسرائیلی قتل و غارت گری اور اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہیں جبکہ فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ممتاز دانشور ڈاکٹر عطا الرحمٰن اور وکیل رہنما راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کو فلسطین فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ آزادی فلسطین و القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بیت المقدس اور قبلہ اوّل امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے جس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ فلسطین کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے وہ یہ کہ اسرائیل سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کر دے اور فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطین کے عوام کو کرنے دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید