جامعہ زکریاشعبہ ماس کمیونیکشن پر ائیرکنڈیشنز کی مد میں چھ لاکھ روپے تاحال واجب الادا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریاشعبہ ماس کمیونیکشن پر ائیرکنڈیشنز کی مد میں چھ لاکھ روپے تاحال واجب الادا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاشعبہ ماس کمیونیکشن نے ائیرکنڈیشنزکی تنصیب کی مد میں ٹھیکیدار کے چھ لاکھ روپے تاحال ادا نہیں کیے ، بتایا گیاہے کہ شعبہ ماس کمیونیکشن میں 2018میں 8ایئرکنڈیشن لگائے گئے جن کی منظوری بھی لی گئی مگر ادائیگی سے قبل جس اکاونٹ سے ادائیگی کرنا تھی یونیورسٹی نے اس کو دوسرے اکائونٹ میں ضم کردیا جس پر سینڈیکٹ نے فیصلہ کیا کہ ٹھیکیدار کو اس شعبہ کے ایوننگ کے اکاونٹس سے فوری ادائیگی کی جائے مگر تاحال ادائیگی نہیں کی،متاثرہ ٹھیکیدارنے انتظامیہ سے جلد از جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے شعبہ خریداری کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاغذات مکمل ہوں گےادائیگی کردیں گے ۔
ملتان سے مزید