• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کو بھائی کی سالگرہ پر کورونا سے پہلے کا وقت یاد آگیا

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنے بھائی کی سالگرہ پر عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کا وقت یاد کرنے لگے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے بھائی صمد کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں مرتضیٰ وہاب اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ کراچی کی مشہور زاہد نہاری کھارہے ہیں جبکہ یہ تصویر عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں آنے سے پہلے کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تیسرے بھائی صمد کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ لمبی اور صحت مند زندگی گزاریں جبکہ ہم ایک ساتھ مل کر غیر صحتمند کھانا کھاتے رہیں گے۔‘

ترجمان سندھ حکومت نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر کورونا وائرس سے پہلے کے اچھے دنوں کی ہے جب ہم مزیدار نہاری اور کڑک نان کھانے کے لیے زاہد نہاری گئے تھے۔‘

تازہ ترین