• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب اپنے والد کی 28ویں برسی پر جذباتی ہوگئے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے والد کی 28ویں برسی کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والد کی کچھ یادگار تصویر شیئر کیں۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’آج کے دن، 28 سال پہلے میرے والد ہمیں چھوڑ کر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔‘

مرتضیٰ وہاب نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گُزرا کہ جب میں نے ابّا کو یاد نہیں کیا ہو۔‘

اُنہوں نے ٹوئٹر صارفین سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم میرے والد کے لیے دُعا کریں اور جتنے بھی لوگ اس دُنیا سے چلے گئے ہیں اُن سب کے لیے بھی دُعا کریں۔‘

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی اکثر ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین