• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکرز کو ویڈیو اپلوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک ایپلیکشن کے صحیح چلنے کے باوجود دنیا بھر کے ٹک ٹاکرز کو ویڈیو اپلوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کہ وجہ آب سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکشن ویڈیو اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں کسی قسم کا رسپانس نہیں دے رہی تھی جبکہ کمپنی کی جانب سے اس مسئلے پر تفصیل سے بات کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک ایپلیکشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ہم اس مسئلے سے متعلق معلومات رکھتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے دوران مسائل کا سامنا ہے، ہماری ٹیم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، مزید تازہ صورحال سے صارفین کو آگا کر دیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ سروس ٹک ٹاک کو انگلینڈ کے بچوں کے حقوق کے سابق کمشنر این لانگ فیلڈ کی جانب سے  ٹک ٹاک ایپلیکیشن کی مدد سے بچوں کی معلومات حاصل اور اسے کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ایلیکشن کے خلاف یہ قانونی کارروائی امریکا اور برطانیہ کے لاکھوں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بچوں کی جانب سے شکایت ملنے پر کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین