• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا گرین ہاؤس گیسز میں کمی کا بیان گیم چینجر ہے، برطانیہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا کی جانب سے کاربن کے اخراج کی روک تھام کا اعلان نہایت اہم ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق دو روزہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس جو کہ ورچوئل بنیاد پر ہورہی ہے اس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ امریکا کے گرین ہاؤسز گیسز میں کمی کا بیان دراصل گیم چینجر  ہے۔


امریکی اقدام سے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

تازہ ترین