• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف شرائط، صارفین تصدیق میں مشکلات درپیش ہیں، قومی بچت آفیسرز

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز میں ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے قومی بچت صارفین کی شناخت کا میکنزم وضع نہ کرنے اور کے وائے سی “(ناوٴ یور کسٹمر)فارم کی پرنٹڈ کاپی کسی بھی نیشنل سیونگز سنٹر پر فراہم نہ کئے جانے پر آل پاکستان نیشنل سیونگز آفسیرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری خزانہ کو خط میں کہا ہے کہ محکمہ قومی بچت میں فیٹف شرائط پر عملدرآمد کے تناظر میں صارفین کی تصدیق میں مشکلات درپیش ہیں ، اس کی بنیادی وجہ انسداد منی لانڈرنگ و کاونٹر ٹیررازم فنانسنگ سپروائزری بورڈ کی نااہلی اور اختیارات کا غلط استعمال ہے ،خط کے متن میں قومی بچت میں انسداد منی لانڈرنگ و کاونٹر ٹیررازم فنانسنگ کے نفاذ کے جاری عمل کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہاگیاہے کہ آل پاکستان نیشنل سیونگز آفیسرز ایسوسی ایشن کو نیشنل سیونگز کے فیلڈ آفیسرز کی جانب سے معلوم ہواہے کہ سپروائزری بورڈ نے انسداد منی لانڈرنگ و کاونٹر ٹیررازم فنانسنگ سے متعلق اقدامات کے نفاذ بارے پورے انتظامات نہیں کئے ہیں ۔

تازہ ترین