• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے ہنگم پھیلتے شہر عذاب بنتے جارہے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بے ہنگم پھیلتے شہرعذاب بنتے جارہے ہیں ‘سندھ حکومت کو قائل کرکے بنڈل آئی لینڈ کو جدید شہربنائیں گے جہاں ماحولیات کا خیال رکھا جائے گا۔

جمعرات کو کامیاب جوان کے تحت ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت بحری امور کی وزارت اور چار بینکوں کے درمیان ماہی گیروں کو قرضوں کی فراہمی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا کہناتھاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے۔

میری کامیابی یہ ہوگی کہ غربت میں کمی آئے‘غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی‘سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر قائل کریں گے۔

تازہ ترین