• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کا دہشت گرد حملہ قابل مذمت، وفد ہوٹل میں نہیں تھا، چین

اسلام آباد / کوئٹہ (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) چین نےکہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے ، دھماکے کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا، چین کا کوئی باشندہ ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پاکستان میں غیرملکی سفیروں اور سفارتخانوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان نے دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکے سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے، چین اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

تازہ ترین