• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مزید چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کی سفارش

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں مزید چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔اس وقت 13علاقے سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں ہیں۔نئے علاقے سٹریٹ 12افشاں کالونی،جلیل منزل نور مسجد کوٹھہ کلاں، اے آر ایل کالونی مورگاہ اور ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی شامل ہیں۔جہاں سمارٹ لاک ڈائون 30 اپریل تک رہے گا۔ اس وقت تک آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون جاری ہےجن میں سے تین علاقوں میں25 اپریل، چار میں26اپریل ایک میں 27اپریل کو ختم ہوگا۔
تازہ ترین