• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری سے 50 ہزار لیٹر جعلی مس لیبل جوس برآمد کرلئے ہیں۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فیکٹری مشہور برانڈز کے نام پر جوس تیار کررہی تھی، جسے رمضان المبارک کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ جوس کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لطیف آباد پشاور میں ناقص و مضر صحت سموسے تیار کرنے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ یونٹ میں سموسوں کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں جعلی اور ناقص مشروبات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ میں ایک لاکھ لٹر سے زائد مضر صحت مشروبات برامد کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین