• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی ہے: ارطغرل غازی کی اداکارہ کا انکشاف

شہرہ آفاق ترکش سیریز ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں ماریہ کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ صدف شاہین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کئی بار پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

حال ہی میں تُرک اداکارہ صدف شاہین نے پاکستانی اداکار عمران خان کے ایک پروگرام میں شرکت کی جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جبکہ اس پروگرام کی شوٹنگ ترکی کے شہر استنبول میں ہورہی ہے۔

تُرک اداکارہ صدف شاہین نے دوران انٹرویو کہا کہ ’ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار و محبت ملا ہے۔‘

صدف شاہین نے کہا کہ ’میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں صدف شاہین نے کہا کہ ’اُنہیں کئی بار پاکستانی لڑکوں کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوجاتی ہے تو میں ضرور اُس سے شادی کرنا چاہوں گی لیکن شرط صرف یہ ہے کہ میں استنبول نہیں چھوڑ سکتی۔‘

صدف شاہین نے کہا کہ ’میں چاہوں گی کہ میرا شوہر بھی میرے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ مجھے اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔‘

تُرک اداکارہ نے اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’میرے لیے ماریہ کا کردار ادا کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل کبھی اس طرح کا کوئی کرداد نہیں نبھایا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس سے قبل بھی میرا ایک ڈرامہ پاکستان میں نشر ہوا تھا جس کا نام ’فریحہ‘ تھا اور اس ڈرامے میں بھی میری اداکاری کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔‘

صدف شاہین نے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب دُنیا بھر سے میرے مداح سوشل میڈیا پر میرے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے ہیں۔‘

تُرک اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے مداحوں کے پیغامات کا جواب دوں اور میں اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر یہ کام ضرور کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اِس سیریز نے پاکستانیوں کو اپنی سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین