• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

مئی میں ریکارڈ کم بارشوں کے بعد، آج انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اہم انتباہ آج صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مرکزی/جنوبی انگلینڈ اور ویلز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

شدید بارش، کچھ مقامات پر 1 گھنٹے میں 15 ایم ایم، جبکہ کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں میں 40 ایم ایم تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیگر خطرات میں ژالہ باری، تیز ہوائیں اور بجلی گرنے کے واقعات کے امکانات بھی بتائے گئے ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق، مئی میں انگلینڈ میں صرف 8.32 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی، جو اوسط سے تقریباً آدھی تھی۔

ماہر موسمیات ڈین سوری کا انتباہ یہ تھا کہ آج دوپہر تک شدید بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ طوفان اچانک اٹھتے ہیں، اس لیے بالکل درست مقام کی پیش گوئی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ابلتے ہوئے پانی کے بلبلے بتایا نہیں جا سکتے،  یہ بھی ویسے ہی غیرمتوقع ہیں۔

کل کا موسم (اتوار) کو زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے البتہ شمالی انگلینڈ اور مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کے مشورے جاری کیے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید