• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا ایک بار پھر اپنے سر لے لیا، کہا کہ بھارت اور پاکستان جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے تھے۔

پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر ایک دوسرے پر بم گرائے تو تجارت نہیں کریں گے، میرے تجارت سے متعلق بات کرنے پر دونوں ملکوں نے جنگ فوری روک دی۔

ٹرمپ نے بھی کہا کہ ہم چین سے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ چینی صدر نے امریکا کو نایاب معدنیات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین نے روسی صدر پیوٹن کو خود حملے کا جواز دیا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایلون مسک کے حکومتی معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید