برطانیہ کے سینئر مشیر و حکومتی دفاعی ماہر فیونا ہل نے تاریخی وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے روس برطانیہ کے خلاف "جنگ کی حالت" میں ہے اور یہ یوکرین سے آگے پورے یورپ پر غلبے کی کوشش کر رہا ہے۔
فیونا ہل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد امریکہ "غیر قابلِ بھروسہ اتحادی" بن گیا ہے۔
روس پہلے ہی زہر آلودگیاں، قتل، سائبر حملے و تخریب کاری، سمندری کیبلز اور پائپ لائنز کو نشانہ بنانے جیسے اقدامت کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ"ہم سنگین مشکلات میں ہیں، روس 'چٹان' ہے تو ٹرمپ کا امریکہ 'کڑی جگہ' روس نے 2015 ہی سے مغرب سے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔"
انہوں نے کہا ہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کو "امریکہ کے خلاف پراکسی وار" سمجھتے ہیں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ پیوٹن سے الگ معاہدے کر سکتے ہیں، جس سے برطانیہ تنہا رہ جائے گا۔
فیونا ہل نے حفاظتی تدابیر بتائیں کہ امریکہ پر انحصار کم کریں، قومی یکجہتی اور مضبوطی بڑھائیں ، روسی حملوں کے خلاف سائبر دفاع کو ترجیح دیں ، امریکہ سے تعلق توڑیں نہیں، لیکن خود کو اتنا مضبوط بنائیں کہ کسی کے بھروسے پر نہ رہیں۔