• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان T20 میں کونسا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں ’کیا آپ جانتے‘ ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئےبتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔

ٹوئٹ میں شائقین کرکٹ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ آج ہمارے بولرز اس ایک ہزار کے ہندسے میں کتنا اضافہ کریں گے؟

تازہ ترین