• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں حالات بھارت کی نسبت بہت بہتر ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق بھارت کے مقابلے میں ہمارے حالات بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حالات عوام کے تعاون پر منحصر ہیں، دنیا میں تین ممالک ہیں جو کورونا ویکسین دے رہے ہیں۔


فواد چوہدری نے مزید کہا کہ روس، بھارت اور چین ویکسین فراہم کرتے ہیں، بھارت نے اپنے اندرونی حالات کے باعث ویکسین کی فراہمی معطل کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین