• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبلہ اوّل میں رمضان کے دوسرے جمعہ کی نماز ادا، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار نمازی شریک

مقبوضہ بیت المقدس، قبلہ اؤل میں رمضان المبارک کا دوسری نماز جمعہ ادا کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار نمازی  مسجد الاقصیٰ پہنچے۔ 

قابض اسرائیلی فوج نے سیکڑوں نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے سے روکا۔ مقبوضہ بیت المقدس پہنچنے والےنمازیوں کے قافلے پر یہودی انتہا پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ 


یہودی انتہاپسندوں نے نمازیوں کی بسوں پر پھتراؤ کیا، جس کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حملے کو بہانہ بناکر مسجد الاقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

تازہ ترین